کراچی(سٹاف رپورٹر)گورنرسندھ عمران اسماعیل اوروزیراعلی سندھ سیدمرادعلی شاہ میں ایک بارپھر لفظی جنگ شروع ہوگئی ہے ۔مزارقائدپرگورنر سندھ نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کے فور منصوبے میں گڑبڑاور قوم کاپیسہ ضائع کرنے والوں کوچھوڑانہیں جائے گاخواہ وہ کتنا ہی طاقتورہو۔مراد علی شاہ نے عمران اسماعیل کے بیان پرجواب دیتے ہوئے کہاکہ گورنر کو کراچی کے فراہمی آب کے منصوبے کے فوراورنیسپاک معاملے کا علم ہی نہیں،گورنرسندھ جواخبارات میں پڑھتے ہیں،بول دیتے ہیں،میں گورنرسندھ کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتا۔