برکلے ، کیلیفورنیا( ویب ڈیسک) کیمرے کی روشنی آنکھ کو کبھی کبھی سرخ دکھاتی ہے جسے ریڈ آئی کہا جاتا ہے لیکن اسی طرح روشنی کا جھماکہ آنکھ کی پتلی کو سفید دکھاتا ہے اور عین اسی معاملے کو دیکھ کر چھوٹے بچوں میں آنکھوں کے سب سے عام کینسر کی شناخت کی جاسکتی ہے ۔ اسی بنا پر وائٹ آئی ڈٹیکٹر ایپ بنائی گئی تھی جو 2014ء سے استعمال ہورہی ہے اور اب اینڈرائڈ اور اور آئی او ایس کے لیے دستیاب ہے ۔ اب تک اس پر 50 ہزار تصاویر دیکھ کر 20 بچوں کی آنکھوں میں سرطان کی درست شناخت کی جو چھوٹے بچوں میں آنکھوں کے کینسر کی سب سے عام بیماری بھی ہے ۔ اچھی بات یہ ہے کہ ایپ بچوں میں آنکھوں کے مرض کی کیفیت ایک سال قبل ہی بتاسکتی ہے ۔ اگرچہ اسے سفید آنکھ والی ایک اور بغیر سفید آنکھ والی دو تصویریں دکھائی گئیں لیکن اس نے کینسر شناخت کرلیا۔ یعنی ایک بچے کی کئی ایسی تصاویر ایپ میں ڈالی گئی تھیں جن میں روشنی نے آنکھ میں سفید دھبہ ظاہر کیا تھا لیکن اکثر تصاویر میں وہ غائب تھا لیکن یاد رہے کہ کبھی کبھی ایپ آنکھوں کی سفیدی کو کیمرے کی روشنی کو خاص زاویہ بھی قرار دیتی ہے جس کا مطلب یہ نہیں کہ واقعی کینسر کا مسئلہ درپیش ہے وہ کوئی تکنیکی فالٹ بھی ہوسکتا ہے ۔ یہ ایپ برائن شا نے بنائی ہے ۔ دوسری جانب رائل لندن ہسپتال کے ماہر ایشوِن ریڈی کہتے ہیں کہ اگر آپ کو ڈیجیٹل تصاویر میں بچے کی آنکھ کے سیاہ حلقے میں سفیدی نظر آجائے تو اسے کسی صورت نظر انداز نہ کیجیے ۔