نیویارک(92نیوزرپورٹ،صباح نیوز)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے پروگرام میں کشمیر مشن کے لئے آرہے ہیں۔ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اقوام متحدہ میں کشمیری عوام کی آوازبنیں گے ، وزیراعظم جنرل اسمبلی سے خطاب کے علاوہ ایشیاسوسائٹی اورامورخارجہ کونسل میں بھی اظہارخیال کریں گے ۔ ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نیویارک میں مشن کشمیرپرہوں گے ،وزیراعظم کافوکس کشمیرپرہوگا،بھارتی مظالم سے دنیاکوآگاہ کریں گے ، مختلف ملکوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے ۔