رباط (ویب ڈیسک) مراکش میں گدھوں کے درمیان مقابلہ حسن کا انعقاد کیا گیا۔مراکش کے گاؤں میں گدھوں کے مقابلہ حسن کا فیسٹیول منعقد ہواجس میں سجے سنورے ڈونکی کنگ اور ڈونکی کوئین نے خوب جلوے بکھیرے ۔فیسٹیول میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شریک تھی جبکہ ڈونکی کوئین کو سب سے حسین ملکہ کا تاج پہنایا گیا اوراُسکے مالک کو انعام سے بھی نوازا گیا۔گدھوں کا یہ فیسٹیول ہر سال منعقد کیا جاتا ہے جس میں دور دراز علاقوں سے بھی مالکان اپنے گدھوں کے ساتھ شرکت کرتے ہیں۔