مردان ، اوکاڑہ، حجرہ (نمائندہ 92نیوز، ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) مردان میں پانچ مرلہ مکان کے تنازع پر چچا زاد اور پھوپھی زاد بھائیوں کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے ، مرنے والوں میں 6 سالہ بچی بھی شامل ہے ، گوجر گڑھی میں چچا زاد بھائیوں محمد علی،عثمان شاہ،طاہر اور پھوپھی زاد بلال اور عامرنے صبح چار بجے گھر میں داخل ہو کر ایک ہی کمرے میں موجود عابد علی،ظفر علی ، ان کی سوتیلی ماں شازیہ بی بی اور سوتیلے بھائی آصف پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ، 6 سالہ بچی بھی زد میں آگئی، پانچوں موقع پر دم توڑ گئے ، رحمن شاہ کی بیٹی نے مقدمہ درج کراتے بتایا کہ رات کو بھائیوں کے ساتھ جھگڑا ہوا، ملزمان نے سب کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔اوکاڑہ میں شادی کی تقریب سے گم ہونے والے 7 سالہ بچے کی نعش نہر سے برآمد ہوگئی، نواحی قصبہ 26ٹو ایل کا ارسلان اہل خانہ کے ہمراہ شادی کی تقریب میں شادی ہال آیا، تھوڑی دیر بعد اس کا بیٹا اوزیم شادی ہال سے غائب ہوگیا ، کافی تلاش کیا گیا مگرہ وہ نہ ملا ، اگلے روز صبح اس کی نعش نہر سے برآمد ہوگئی ، پولیس نے مصروف تفتیش ہے ، مقامی لوگوں نے بچے کے اغوا کا شبہ ظاہر کیا ہے ۔