پشاور(سٹاف رپورٹر) تخت بھائی روڈ پر نامعلوم افرادکی فائرنگ سے دو خواجہ سرا الجئی اور سپوگمئی زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ،خیبر پختونخوا شی میل ایسوسی ایشن کی صدر فرزانہ کے مطابق پیر کی شب مردان سے 4 خواجہ سرا تخت بھائی جارہے تھے ،راستے میں نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس سے دو خواجہ سرا الجئی اور سپوگمئی زخمی ہوگئے جنہیں مردان میڈییکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا،شی میل ایسوسی ایشن کی صدر کا کہنا ہے کہ خواجہ سرا الجئی کو 4 گولیاں لگی ہیں اور حالت تشویشناک ہے جبکہ سپوگمئی کو ایک گولی پاؤں میں لگی ہے تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے ، پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کردی ۔