میڈرڈ(ویب ڈیسک) مردوں کے گنجے سر سے بجلی پیدا کرنے کی تیاریاں ،ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گنجے مرد قابل تجدید شمسی توانائی پیدا کرنے کے لیے سر کا استعمال کر سکتے ہیں۔سپین کی ویلنسیا یونیورسٹی کے اشتراک سے ہسپانوی سٹارٹ اپ کمپنی نے دلچسپ پروجیکٹ پیش کیا ہے جس میں گنجے مردوں کے سر پر سورج کی روشنی شمسی توانائی پیدا کر سکتی ہے ۔اس ڈیزائن میں کھوپڑی کو سطح کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے جو سورج کی کرنوں کو اکٹھا کرتی ہے اور پھر اسے بجلی میں تبدیل کرتی ہے تاکہ اس شخص کے پاس چھوٹی بیٹریوں میں توانائی ذخیرہ ہو جائے ۔