لاہور(خبرنگارخصوصی) وزیر لائیوسٹاک پنجاب سردار حسنین بہادر دریشک نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا دیہی مرغبانی کا منصوبہ ملک میں معاشی انقلاب برپا کر سکتاہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارمحکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ضلع راجن پوراورمحمد پورمیں کم آمدنی والے افراد میں پولٹری یونٹس تقسیم کرنے کی پروقار تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی زرعی معیشت میں لائیوسٹاک سیکٹرکا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے ۔وزیر اعظم پاکستان کا منصوبہ برائے گھریلو مرغبانی کم آمدنی والے طبقہ کے لیے مستحکم روزگارکا باعث ہو گا۔