پشاور(سٹاف رپورٹر)پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس قیصر رشید نے کہا ہے کہ لوگ آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں،حکومت کی ترجیحات کچھ اور ہیں،مرغیاں بانٹنے سے کچھ نہیں ہو گا،حکومت عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرے ۔نہری پانی آلودہ کرنے اورآلودگی پھیلانے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت جسٹس قیصر رشید اور جسٹس نعیم انور پر مشتمل دورکنی بنچ نے کی، اس موقع پر نمائندہ محکمہ اریگیشن نے موقف اپنایا کہ نہروں کی صفائی اور آلودگی سے بچانے کے لئے پی سی ون تیار کرلیاگیا ہے ۔ ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ نہروں کی صفائی اور آلودگی سے پاک رکھنے کے لئے کئی ارب روپے درکار ہیں،فنانس ڈیپارٹمنٹ اس پر کام کررہا ہے ، فنڈ زملیں گے تو جلد ہی کام شروع کردیا جائے گا۔ فاضل عدالت نے محکمہ اریگیشن کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت نومبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی ۔