اسلام آباد (سپیشل رپورٹر، این این آئی)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مریم صفدر کے پاس سیاسی طور پر کہنے کو کچھ نہیں بچا۔جاری بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ مریم صفدر جتنے مرضی جادوئی گلاس اٹھائیں، یا الہ دین کا چراغ رگڑیں، انہیں کرپشن کا حساب دینا ہو گا، کرپشن کے مال سے بنائے لندن فلیٹس کی سزا جنتر منتر والے قطری خط سے ختم نہیں ہو گی۔وزیر مملکت نے کہا اصل مقدمہ ان کا اپنا کیس ہے ۔وزیرمملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل،پارلیمانی سیکرٹری ملیکہ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز ایک مصدقہ چورنی ہیں۔ زرتاج گل وزیر نے کہا مریم نواز کو مسلم لیگ نے یہ ٹارگٹ دیا ہے کہ وہ اداروں کو بدنام کریں ۔پارلیمانی سیکرٹری ملیکہ بخاری نے کہا کہ ہم آئینی اداروں کو متنازعہ نہیں بنانے دیں گے ،سرٹیفائیڈ مجرم کی ضمانت منسوخ ہونی چاہئے ۔علاوہ ازیں تحریک انصاف کے مستعفی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں الگ ہواہوں لیکن خان صاحب اور بھابی کی عزت کے لیے کھڑا ہوں، کہاں پاک پتن کی درویش اور کہاں جھوٹی جعلساز،وہ وظائف پڑھتی ہیں تم کرپشن کرتی ہو۔