لاہور(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ذاتی حیثیت میں 11اگست کو نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔لیگی ذرائع کا کہنا ہے مریم نواز قافلے کی صورت میں نیب آفس پہنچیں گی۔نیب نے نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نواز کو گیارہ اگست کو طلبی کا نوٹس جاری کیا۔مریم نواز نے اس سلسلے میں وکلا سے بھی مشاورت کر لی۔پارٹی کی جانب سے لیگی رہنما ئوں اور کارکنان کو ساڑھے نو بجے جاتی عمرہ رائیونڈ پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔مریم نواز کیساتھ لیگی رہنما اور کارکنان گاڑیوں کے قافلے کی صورت میں نیب دفتر تک جائیں گے ۔