کراچی(سٹاف رپورٹر) نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس کے قتل کیس میں عدالت نے ملزم کی استدعا منظور کرتے ہوئے مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ختم کردیں۔۔پیرکوسماعت کے موقع پر انسداد دہشت گردی عدالت نے مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے مقدمہ اے ٹی سی سے دوبارہ سیشن عدالت بھیج دیا۔کیس کی مزید سماعت 7 اکتوبر کو سیشن کورٹ میں ہوگی۔24ستمبر کو ہونے والی سماعت میں ملزم عاطف زمان کے وکیل نے عدالت میں استدعا کی تھی کہ کیس سے دہشت گردی کی دفعات کو ختم کیا جائے ۔