لاہور(کرائم رپورٹر)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے کوٹ لکھپت جیل میں انکے اہلخانہ نے ملاقات کی۔گزشتہ روز مریم نواز کے صاحبزادے نے بہنوں کے ساتھ ملاقات کی ۔کیپٹن(ر) صفدر شہر سے باہر ہونے کے باعث اہلیہ مریم نواز سے ملاقات کیلئے نہیں پہنچ سکے ۔ جیل حکام نے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو ملاقات کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔جیل حکام کا کہنا تھاکہ مریم نواز کیساتھ صرف انکے خاندان کے افراد ملاقات کرسکتے ہیں ، فیملی کے علاوہ کسی کو ملنے کی اجازت نہیں ۔ مریم نواز ، ملاقات