لاہور،اسلام آباد(نامہ نگار، این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز اپنے والد کی تصویر اور نواز شریف کو رہا کرو کی پرنٹنگ والا لباس زیب تن کر رکھا تھا ۔مریم نواز نے عدالت میں پیشی کے موقع پر سیاہ رنگ کا سوٹ زیب تن کررکھا تھا جس پر سفید رنگ سے نواز شریف کی تصویر اور اردو اور انگریزی میں نواز شریف کو رہا کرو کی تحریر پرنٹڈ تھی ۔مریم نواز کی اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کیلئے لاہور سے روانگی سے قبل کارکنوں کی جانب سے بکرے صدقہ کئے گئے ۔مریم نواز کو سپورٹ کرنے کے لئے اسلام آباد جانے والے ن لیگ کے 4 کارکن زخمی ہو گئے ۔مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے ترجمان اختیار ولی کے مطابق براہمہ باہتر انٹر چینج کے قریب گاڑی کا ٹائر پھٹنے سے حادثہ پیش آیاجس میں مردان سے تعلق رکھنے والے 4کارکن انعام اللّٰہ، محبوب خان، عطاء الرحمان اور سید محمد زخمی ہوئے ۔ مریم نوا ز نے رکن قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی اور زخمی کارکنوں کو ٹیلی فون کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔ مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف کی رہائی کے لئے پانی مہم کا آغاز کر دیا،وہ بہت جلد ملک بھر میں نواز شریف کی رہائی کے لئے نکالی جانے والی ریلیوں کی قیادت کریں گی۔