لاہور(سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹر مرینہ اقبال کا قائد اعظم ٹرافی فرسٹ کلاس کرکٹ میں بطور کمنٹیٹر ڈبیو ہوگیا، اس حوالے سے مرینہ نے کہا کہ ان کا ٹارگٹ انٹرنیشنل مقابلوں میں کمنٹری کرنا ہے۔قائد اعظم ٹرافی کے میچز کی لائیو اسٹریمنگ جاری ہے جس کے کمنٹری پینل میں خاتون کمنٹیٹر مرینہ اقبال بھی شامل ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹر مرینہ اقبال نے دو سال پہلے کمنٹری کا آغاز کیا، وہ پاکستان ویمن ٹیم کی ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں کمنٹری کر چکی ہیں اب پہلی مرتبہ وہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں کمنٹری کر رہی ہیں۔مرینہ اقبال نے مزید کہا کہ انہیں مردوں کے میچز میں بھی کمنٹری کے دوران کوئی مشکل پیش نہیں آتی۔