اسلام آباد(صباح نیوز)ماحولیاتی آلودگی پر واضح موقف کے باعث وزیراعظم عمران خان عالمی توجہ کا مرکز بن گئے ۔ امریکی جریدے ٹائم میں دیگر عالمی رہنمائوں کے ساتھ وزیراعظم عمران خان کی تصویر بھی سرورق پر لگا دی۔ ٹائم میگزین نے ورلڈ اکنامک فورم کی مناسبت سے خصوصی شمارہ جاری کیا۔سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیوس میں ہونے والے فورم میں وزیراعظم عمران خان بھی شرکت کریں گے ۔