کیلیفورنیا(نیٹ نیوز) امریکہ کے لیجنڈری گلوکار ایلوس پریسلے کے نواسے اور لیزا میری پریسلے کے بیٹے موسیقار بینجمن کیوگ انتقال کر گئے ، تاہم خودکشی کا شبہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے ۔27سالہکیوگ کیلیفورنیا میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے ۔ لیزا پریسلے کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا نوجوان بیٹے کی موت سے لیزا کا دل ٹوٹ کر رہ گیا ،پوری فیملی بہت دکھ میں ہے ۔ امریکی ویب سائٹ ٹی ایم زی نے بتایا کہ بینجمن نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا۔بینجمن تنہائی پسند تھے اور انہوں نے نوجوانی میں ہی میوزک ریکارڈنگ کے کئی کامیاب معاہدے کر کے شہرت حاصل کی،بینجمن کی شکل اپنے نانا اور کنگ آف دی راک اینڈ رول ایلوس پریسلے سے کافی ملتی تھی، انکی والدہ لیزا پریسلے نے 1994 میں مائیکل جیکسن سے بھی شادی کی تھی جو صرف دو سال تک ہی چل سکی۔