لاہور (کامرس ڈیسک )صوبائی سیکرٹری معدنیات عامر اعجاز اکبر نے کہا ہے کہ محکمہ معدنیات کے موثر اقدامات کے نتیجے میں غیر ملکی انویسٹرز بھی اب سوبے کے معدنی ذخائر میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ مائنز سیفٹی کی طرف خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ غیر ملکی انویسٹرز کو محفوظ اور مثبت ماحول دیا جا سکے ۔ دیگر اضلاع کی طرح محنت کشوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے لاہور میں بھی سٹیٹ آف دی آرٹ ڈسپنسری بنانے کی تجویز زیر غور ہے ۔ تمام موجودہ ڈسپنسریوں اور ہسپتالوں میں ایڈہاک بنیادوں پر ڈاکٹروں کی بھرتیاں کی جا ئیں گی تاکہ صحت کی بنیادی سہولیات بھی ان کو مہیا کی جا سکیں۔ان خیالات کا اظہار صوبائی سیکرٹری معدنیات عامر اعجاز اکبر نے اپنے دفتر میں محکمہ معدنیات کے فیلڈ افسران نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں کے کہا کہ موجودہ حکومت نے مائنز لیبرز کے بچوں کا وظیفہ گزشتہ حکومت کی نسبت دو سو گنا بڑ ھا دیا ہے ۔ اس موقع پر کمشنر مائنزورکرز ویلفیئرریاض چودھری کی جانب سے صوبائی سیکرٹری کو مائنز پر کام کرنے والے لیبرز اور ان کو مہیا کی گئی سہولیات بارے بریفنگ بھی دی گئی۔