لاہور(نمائندہ خصوصی سے )پنجاب اوقاف آرگنائزیشن کے زیر تحویل دربار حضرت بی بی پاکدامن ؒ لاہور کی اپ گریڈیشن کے سلسلہ میں جسٹس (ر) علی اکبر قریشی چیئر مین جیوڈیشل کمیشن کی سربراہی میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف قرآن اینڈ سیرت اسٹیڈیز اپر مال سکیم لاہور میں اجلاس کا انعقاد ہوا۔اجلاس میں گلزار حسین شاہ سیکرٹری اوقاف پنجاب ، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ،نمائندہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب، محمد طارق قریشی ایڈیشنل کمشنر لاہور، نیئر علی داد آرکیٹیکٹ، سید حسن رضا آرکیٹیکٹ، چیف انجینئر سینٹرل زون محکمہ C&W،جاوید اے ڈوگر ڈی آئی جی لیگل آفیئرپنجاب، حامد مسعود ڈائریکٹر پراجیکٹس اوقاف پنجاب،ڈاکٹرعبدالغفور ڈپٹی ڈائریکٹر آرکیٹیکٹ اوقاف پنجاب، سہیل اختر ڈی آئی جی آپریشن پنجاب ،حامد محمود ملہی ایڈیشنل سیکرٹری (پی اینڈ ٹی) ایس اینڈ جی اے ڈی اور ڈاکٹر عاصمہ ممدوٹ (پٹیشنر) نے شرکت کی۔اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ لاہور کی ہدایات کی روشنی میں دربار حضرت بی بی پاکدامنؒ کی اپ گریشن اور تعمیر ومرمت کے امور کا جائزہ لیا گیا۔