لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ فضا علی نے کہاہے کہ اپنی زندگی کی پہلی فلم کی ریلیز کے بعد مزید فلموں میں کام کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں فیصلہ کروں گی ۔ ایک انٹر ویو کے دورا ن فضا علی نے کہاکہ میں نے شوبز کی دنیا میں پہلا فلمی پروجیکٹ نامور رائٹر وڈائریکٹر خلیل الرحمن قمر کے ساتھ ان کی فلم ’’کاف کنگنا ‘‘سے کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ فلم 25اکتوبر سے سینما گھروں میں لگے گی۔ اس فلم میں میں نے ہندو لڑکی کا کردار ادا کیا ہے ۔انجلی کے نام سے میرے اس کردار کافیصلہ 25اکتوبر کو ہوجائے گا جس کے بعد مستقبل میں فلموں میں کام کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں فیصلہ کروں گی۔