پشاور(92نیوز)سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاہے کہ سود جیسے ناسورکیخلاف پہلی قانون سازی کاسہراپاکستان تحریک انصاف کے سرہے ،پہلے خیبرپختونخوامیں سودکیخلاف قانون سازی کی اب وفاق میں بھی سودکیخلاف قانون لارہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے کمزور،مستحق اورپسماندہ طبقے کواوپرلانے کیلئے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 200ارب روپے کی لاگت سے سب سے بڑے فلاحی احساس کفالت پروگرام کااجرا کردیاہے جس سے ملک بھر میں 70لاکھ مستحق خواتین مستفیدہوں گی۔نئے پاکستان میں کمزورطبقے کواوپرلارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے قوم سے جس ریاست مدینہ کاوعدہ کیاتھااس وعدے کوعملی جامہ پہنانے کیلئے بھرپوراقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے زروبیصوابی میں سوئی گیس کے بڑے منصوبے اورسڑک کی افتتاحی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔