جنیوا (ویب ڈیسک) سوئٹزرلینڈ میں ہونیوالی تحقیق میں برے خوابوں کو مفید قرار دیا گیا ہے ۔ ماہرین کے مطابق برے خواب کے دوران انسانی دماغ کے حصے حقیقی زندگی میں بھی اسی طرح کے حالات کا سامنا کرنے کیلئے جیسے ‘‘ریہرسل’’ کر رہے ہوتے ہیں۔ماہرین اعصابیا ت نے 100 سے زائد رضاکاروں پر تحقیق کے بعد کہا کہ وہ لوگ جنہیں برے خواب دکھائی دیتے ہیں وہ درپیش مسائل کا سامنا کرنے کیلئے بہتر طور پر تیار ہوتے ہیں۔ سرگرمیوں کا مطالعہ کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ ‘‘انسولا’’ اور ‘‘سنگولیٹ کورٹیکس’’ نامی دو دماغی حصے بھی خوف کے احساس پر ردِ عمل دے رہے تھے۔