فیصل آباد(سٹی رپورٹر)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان اسلامی ممالک کے ساتھ کھڑا ہے ۔ اسرائیل کے فلسطین پر ظالمانہ حملوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں دورہ سعودیہ میں دونوں ملکوں کے درمیان کئی بڑے منصوبوں پر دستخط ہوئے ۔ وزیر اعظم جو اعتماد مجھ پر کرتے ہیں اس پر انکا مشکور ہوں حلقے میں تعمیر وترقی، فراہمی و نکاسی،سوئی گیس،بجلی اور دیگر منصوبوں پر کام جاری ہے ۔ عوامی خدمت کے لئے میرے دفترکے دروازے کھلے ہیں عوامی مسائل کے حل کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گا۔ پارٹی ورکرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ۔ انہوں نے سی سی 78 کے پارٹی رہنما سید عمران عباس نقوی سے ملاقات کے دوران کہا کہ حلقہ کے عوام نے مجھے جو پیار دیا ، اس کا مقروض ہوں۔انشااللہ کسی کو مایوس نہیں کرونگا۔ بلاتفریق عوامی خدمت کا سلسلہ جاری ہے ۔ میری سیاست ہی عوام کی خدمت کرنا ہے ۔