لاہور(نمائندہ خصوصی سے ) صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر گڈزٹرانسپورٹ کو نقل و حمل کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ کھانے پینے اور ٖ اشیاء صرف میں کمی نہ آنے پائے ۔ جبکہ مسافر بردار گاڑیوں پر پابندی برقرار رہے گی۔کروناوائرس کے سلسلہ میں ضلع نارووال میں کئے جانے والے انتظامات کے سلسلہ میں منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ضلع نارووال میں ہاٹ سپاٹ کی چیکنگ کا نظام سخت کرنے کی ہدایت کی اور کہاکہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھرمیں گروسری سٹورز،جنرل سٹورز اور کریانہ کی دوکانیں رات 8بجے بند کرانے پر سختی سے عمل در آمد کرایا جائے ۔گروسری سٹورز، جنرل سٹورز او رکریانہ دوکانیں صبح 8بجے سے رات 8بجے تک کھلی رہیں گی۔کسی کو خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ کورونا وائرس کے حوالے سے ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے ۔