راولپنڈی (نامہ نگارخصوصی)ترجمان سول ایوی ایشن نے کہاہے کہ مسافروں کی سہولت کی خاطر ایئرلائنز سے کہاگیا ہے کہ وہ بیرون ملک جانے والے مسافروں سے انفرا اسٹرکچر ڈویلپمنٹ اور سکیورٹی کی مد میں ایئرپورٹ چارجز 20ڈالر کی بجائے فکسڈ 2800روپے وصول کریں (جو کہ ٹکٹ کی قیمت میں شامل ہوتے ہیں) اور کوئی بھی ایئرلائن بیرون ملک جانے والے مسافروں سے چیک ان کاؤنٹر پر دونوں کرنسیوں کے فرق کی صورت میں کوئی اضافی رقم وصول نہیں کرے گی۔