لاہور(خبرنگارخصوصی ) چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ مسترد شدہ سیاستدان حکومت کے خلاف سازشیں کررہے ہیں، بد عنوان سیاسی عناصرنئی حکومت کے لئے مشکلات پیدا کررہے ہیں، ،دو خاندانوں نے 5 ارب ڈالر ملک سے منی لانڈرنگ کے ذریعہ باہر بھیجے ہیں وہ یہ پیسے واپس کریں یا سزا کے لئے تیار ہوجائیں،معیشت کی بنیادیں رکھ جارہی ہیں ، ملکی ترقی کی راہ میں جو لوگ بھی رکاوٹیں ڈالیں گے وہ ناکامی سے دوچار ہونگے ۔