لاہور( سٹاف رپورٹر)صدر گورننگ باڈی ثریا عظیم ہسپتال و امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکر اﷲ مجاہد نے کہا ہے کہ مستحق اور نادار افراد کی خدمت اسلام کی بنیادی تعلیم ہے ۔ آپ سرکاررﷺ نے فرمایا لوگوں میں سے اﷲ کے ہاں سب سے پسندیدہ وہ ہیں جو انسانوں کے لئے زیادہ نفع بخش ہوں۔انہوں نے کہا کہ ثریا عظیم (وقف) ہسپتال پیسے کمانے کا ادارہ نہیں بلکہ خالص خدمت خلق کیلئے کام کررہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ثریا عظیم (وقف) ہسپتال میں دو روزہ فری گائنی کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ فری میڈیکل کیمپ میں 350 سے زائد خواتین کا فری چیک اپ، ادویات اور 150 سے زائد خواتین کے فری ٹیسٹ کیے گئے ۔