لاہور(کامرس رپورٹر)چئیرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیوشبر زیدی نے کہا ہے کہ بے نامی قانون بنایا گیا لیکن ابھی تک اس پر عمل نہیں کیا گیا ہم سب کے لئے ضروری ہے کہ بے نامی لا کو سمجھا جائے ۔ایمنسٹی سکیم میں آپ کے مسئلے کم ہوں گے حکومت نے ایک بہت عام اور آسان سکیم متعارف کروائی ہے ٹیکس پیئرز اور انکم ٹیکس آفیسرز کے درمیان قربت نہیں ہونی چاہیئے ۔لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اداروں کی کرپشن کا مسئلہ حل کرنے کے لئے سب کی رائے لینا چاہتا ہوں مستقبل میں پاکستان سے باہر پیسہ لے کر جانا آسان نہیں ہو گاپاکستان میں آپ کا پیسہ زیادہ محفوظ ہوگا۔ پاکستان میں ایک لاکھ رجسٹرذ کمپنیاں ہیں ٹیکس پے کرنے والی کمپنیوں کی تعداد پچاس ہزار ہے میرا ارادہ بندے کی بجائے ادارے کو پکڑنا ہے ۔پارلیمینٹرین کے بارے میں غلط تاثر ہے کہ وہ ٹیکس نہیں دیتے پکڑ لیں، اس طرح کسی ایک بندے کو پکڑنا مسئلے کا حل نہیں میں چاہتا ہوں کہ جو انڈسٹری ٹیکس نہیں دیتی اسے پکڑیں۔ پراپرٹی سب کو ڈاکومینٹ کرنا ہو گا۔