مکہ مکرمہ(این این آئی ) مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر ماہر المعیقلی نے کہا ہے کہ اسلام تشدد،رنگ ، نسل ، قومیت یا ملت کی بنیاد پر اشتعال انگیزی کا مخالف ہے ، یہ ساری شکلیں انتہاپسندی اور دہشتگردی کی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر ماہر المعیقلی نے مزید کہا تمام آسمانی مذاہب اور صالح عقل کے مالک لوگ ہر طرح کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کو مسترد کرتے ہیں۔ تشدد اور اشتعال انگیزی کے بیانیوں سے معاشرے میں انارکی پھیلتی ہے ۔ امن اور سلامتی سے محبت اور تعاون پیدا ہوتا ہے ، دنیا بھر کے معاشروں کے حالات امن وامان کے بغیر بہتر نہیں ہو سکتے ۔