مکرمی ! میرے اس مراسلہ کو اپنے مایہ ناز اخبار میں شائع کرکے حکام بالا کی توجہ کا مرکز بنائیں۔جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے ۔ مسجد الاقصیٰ دنیا کی بڑی بڑی مساجد میں سے ایک اور تین مذاہب کیلئے مقدس مقام کی حیثیت رکھتی ہے۔ جس طرح تمام مسلمان کعبہ کی حرمت اور عزت کی حفاظت کے پابند ہیں بالکل اسی طرح تمام مسلمانوں پر مسجد الاقصیٰ کی عزت و حرمت کی حفاظت بھی لازم ہے۔ فلسطین کئی برسوں سے اسرائیل کے ظلم وتشدد کا نشانہ بنا ہوا ہے اور حالت جہاد میں ہے لیکن افسوس کے ہمارے مسلم ممالک طاقت اور اقتدار ہونے کے باوجود اسرائیل کی اس فرعونیت پر خاموش ہیں۔(کشمالہ سلمان شاہ فیصل کالونی کراچی)