لاہور(نمائندہ خصوصی سے ،سپیشل رپورٹر، نیوز رپورٹر، کرائم رپورٹر)حکومت پنجاب نے ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مسعود الحق کو گریڈ 19سے 20میں ترقی دے کر ڈی جی نارکوٹکس کنٹرول پنجا ب ،تقرری کے منتظر عمر فاروق علوی کو ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر،عبد الغفار اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ کو تبدیل کر کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ڈیرہ غازی خان کی خدمات سکولز ایجوکیشن کے سپرد کر نے کے ساتھ ساتھ ایم شاہد ڈ ی ایم او راجن پور کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ تعینات کر دیا گیا۔ادھر اے ڈی آئی جی ٹریفک ہیڈ کوارٹرز پنجاب طارق عظیم کو ڈی ایس پی انوسٹی گیشن VIII-، حامد حسین باجوہ کو پی ایچ پی پنجاب، علاؤ الدین کو ڈی ایس پی انوسٹی گیشن V- ، انوسٹی گیشن برانچ پنجاب ندیم صدیق کو پی ایچ پی پنجاب ،طاہر اقبال وڑائچ کو ٹریفک پنجاب ،ابراہیم دریشک کو ٹریفک پنجاب، نویدہ حمید کو پی سی فاروق آباد، شاہد صدیق کو ڈی ایس پی لیگل انوسٹی گیشن لاہور،ایس پی انویسٹی گیشن سول لائن عاصم افتخار کو ایس پی سی آئی اے لاہور تعینا ت کر دیا گیا۔علاوہ ازیں گریڈ 20کے ریلوے آفیسر ڈائریکٹر جنرل آپریشنز وزارت ریلوے مریم گیلانی کو ڈائریکٹر لیگل افیئرز ریلوے ہیڈ کوارٹرز ،ریلوے آفیسر عامر علی بلوچ کو ڈائریکٹر جنرل آپریشنز وزارت ریلوے جبکہ دس ماہ قبل وفاقی وزیر ریلوے سے دوران میٹنگ او ایس ڈی بننے والے ریلوے آفیسر حنیف گل کو ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ گوادر تعینات کیا گیا۔