اسلام آباد(نیٹ نیوز) مسقط سے 52 پاکستانیوں کو ملک بدر کردیا گیا جو پی آئی اے کی پرواز 292 کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے ۔ ملک بدر کیے گئے یہ شہری مسقط میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے ۔ذرائع کا کہنا ہے اسلام آباد پہنچنے والے 52 میں سے 12 پاکستانی شہریوں کو ایف آئی اے امیگریشن نے حراست میں لے لیا اور انہیں پاسپورٹ سیل منتقل کردیا ہے جب کہ 40 پاکستانی شہریوں کو سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی ہے ۔