نیویارک( ندیم منظور سلہری سے ) یونیک سرکل پاکستان کے سربراہ میاں ہارون مسعود نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور وائٹ ہاؤس کو لکھے گے خط میں کہا ہے کہ کشمیر کا مسلۂ حل کئے بغیر اس خطے میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا۔انہوں نے خط میں مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ اور ٹرمپ انتظامیہ حالات کی سنگینی کا احساس کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کرے ، پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کو بروقت قومی نقشے میں شامل کر کے کشمیری اور پاکستانی عوام کے دل جیت لئے ہیں۔