لاہور(نامہ نگار)شاہ عالم مارکیٹ بورڈ کے صدر حاجی حنیف نے کہا ہے کہ شاہ عالم مارکیٹس بورڈ فکس ٹیکس اور شناختی کارڈ ایشو پر پاکستانی تاجر برادری کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ تاجر برادری جب تک اکٹھی ہو کر ہم آواز نہیں ہوگی تب تک ہمارا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور کی مارکیٹوں میں غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہو چکی ہے ،موجودہ حکو مت نے تاجروں کو بیروزگار کر دیا ہے ،عمران خان اپنی سوچ اور ایجنڈا سے پیچھے ہٹ چکے ہیں جس کے تحت تاجر برادری و عوام انہیں ووٹ دیا تھا ۔ موجودہ حکومت کی ابتک کی کارکردگی صفر ہے ، عوام و تاجر برادری فاقہ کشی پر مجبور ہو چکی ہے ،لاکھوں مزدور بے روز گار ہو چکے ہیں۔