لاہور(نمائندہ خصوصی سے )پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکمرانوں سلیکٹڈ ہی کہا جائے گا۔انہوں نے ملک کو اقتصادی بدحالی کا شکار کیا اور دنیا میں پاکستان کو دوبارہ بھکاری بنادیا، یہ تماشہ پوری قوم دیکھ رہی ہے لیکن اس سے ہمارے قدموں میں کوئی لرزش نہیں آئی، ہمیں معلوم ہے کہ پی ٹی آئی عوام کا انتخاب نہیں تھی اور عمران خان سلیکٹڈ وزیراعظم ہے ۔، منتخب وزیراعظم نہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے غیر منتخب لوگوں کو اپنی کابینہ میں شامل کیا ہے اور مزید کررہے ہیں، یہ مصنوعی بندوبست زیادہ دیرتک نہیں چلے گا۔ گذشتہ روز پارٹی آفس میں عہدیداروں و کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح موجودہ حکومت عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے میں ناکام ہے اسی طرح عوام کے جان و مال کے تحفظ میں بھی ناکام نظر آتی ہے۔ ،اس موقع پر پارٹی دیگر رہنماؤں،میاں مرغوب احمد، سعدیہ تیمور،میاں مرغوب،چودھری،سمیرا امجد سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔