مکرمی ! امریکہ خود دنیا بھر میں انسانی حقوق و قوانین کی دھجیاں اڑا کر ظلم و بربریت روا رکھنے والا ملک ہے۔ امریکہ کی افغانستان اور عراق پر لشکر کشی کی وجہسے فوجی و عسکری لحاظ سے کمزور ہوئے۔ہمارے وزیر اعظم کا یہ فیصلہ درست ہے کہ ہم کسی کی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے 9/11 کے وقت افغانستان کاواقعہ ہمارے ناخوشگوار تجربہ کے لئے کافی ہے آج کشمیر، فلسطین، افغانستان، عراق، غزہ، شام، یمن وغیرہ پر جاری انسانیت سوز مظالم میں امریکی چو مکھی کردار اور مسلمانوںکے خون سے رنگے ان کے ہاتھوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔آج مسلم ممالک کو اتفاق و اتحاد کا دامن تھام لینے کی ضرورت ہے ۔ہمیں امریکہ سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔اگر جنگ کی فتح یا شکست مادی مال و اسباب پر موقوف ہوتی تو بدر کا میدان کافروں کے ہاتھ لگتا۔ہمیں اپنا تابناک ماضی پہچاننے کی ضرورت ہے ۔ (امتیاز یٰسین فتح پور)