نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارت کی شدت پسند جماعت ہندو سماج پارٹی کے ایک رہنما نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی کا مقصد مسلمانوں اور اسلام سے پاک بھارت ہے اور ہم ایسا کر کے رہیں گے ۔ پارٹی کے جھاڑکھنڈ کے رہنما نے مقامی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم جھاڑکھنڈ سے مسلمانوں اور اسلام کو بیدخل کر کے رہیں گے ۔اس سے پہلے زمین کو لے کر بٹوارہ ہوا تھا لیکن اب ہم مسلمانوں کو بھگا کر دم لیںگے ۔انٹرویو کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے ، جنونی رہنما نے لوگوں کے جذبات بھڑکانے کیلئے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بڑے رہنما تیواڑی جی کہہ چکے ہیں کہ ہم ہر ہندو کے گھر میںتلوار چاہتے ہیں۔ میں کہتا ہوں اگر ہم تلوار نہیںرکھیں گے تو یہ مسلمان ہمارے گھر میںگھس سکتے ہیں اور ہمیںنقصان پہنچا سکتے ہیں۔ لیکن میںیہ کہوں گا کہ تلوار تو دور کی بات ہے اگر مجھے اجازت دی جائے تو میںاے کے 47اور مشین گن کی فیکٹری بناؤں اور یہ ہتھیار ہندوؤں کے گھروں میں بانٹوں۔