لاہور(سٹاف رپورٹر) مجلس احراراسلام پاکستان کے زیراہتمام 11,12ربیع الاول کو چناب نگرمیں ہونے والی سالانہ احرارختم نبوت کانفرنس اور دعوتی جلوس کے انتظامات کے حوالے سے مجلس احراراسلام لاہور کے امیر حاجی محمد لطیف کی صدارت میں ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہواجس میں مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس ، قاری محمد یوسف احرار،ڈاکٹر شاہد کاشمیری ، قاری محمد قاسم بلوچ،مولانا محمد یونس مدنی،مولاناامین حیدر،ناصر عزیز ، نصیر اختر ، رانا محمد اکمل شہزاد ، محمد عارف ،مولانامحمدسرفراز معاویہ،مولانامحمد وقاص حیدر،محمد معاویہ ، سید امجد علی،قاری محمد صفوان ،تنویر حسین ، حافظ عثمان طاہر،ثاقب افتخار،قاضی حارث علی، قاری شہزاد رسول ، مہراظہرحسین وینس اوردیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد لطیف نے کہاکہ ختم نبوت پرجب تک غیر متزلزل ایمان نہ ہو اس وقت تک انسان کامل مسلمان ہو ہی نہیں سکتا مسلمانوں کا بنیادی عقیدہ ختم نبوت ہے ۔قادیانی لابی سامراجی ویہودی مفادات کے لیے سرگرم عمل ہے اوراسلام کا ٹائٹل استعمال کرکے دنیا کو دھوکہ دے رہی ہے ۔