نئی دہلی(نیٹ نیوز) انتہا پسند جماعت اکھل بھارتیہ ہندو مہاسبھا کی جانب سے بابری مسجد کے بدلے مسلمانوں کو مسجد کیلیے 5 ایکڑ زمین دینے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کردی گئی۔ وکیل وشنو شنکر جین نے انتہا پسند جماعت ہندو مہاسبھا کی جانب سے بابری مسجد کے فیصلے میں مسلمانوں کو مسجد کی تعمیر کے لیے 5 ایکڑ زمین دینے کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کر دی۔