سرینگر(نیٹ نیوز) بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل ہو کر رہے گا اور دنیا کی کوئی طاقت اسے روک نہیں سکتی۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا حکومت مقبوضہ کشمیر کو نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر کے سیاحوں کیلئے جنت بنانا چاہتی ہے ۔جب میں وزیر داخلہ تھا تب میں سارے رہنماؤں کو مسئلے کے حل کیلئے مذاکرات کا کہا تھا۔ انہوں نے بڑھک مارتے ہوئے کہا اگر یہ مسئلہ بات چیت سے حل نہ ہوا تو ہم جانتے ہیں کہ کیسے ہو گا۔