سرینگر (صباح نیوز، نیٹ نیوز)بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد یہ مسئلہ عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بن چکا ہے اور دنیا بھر میں روزانہ ہزاروں افراد گوگل پر اس حوالے سے سرچ کر رہے ہیں۔ایک بھارتی جریدے آؤٹ لک نے اعتراف کیا کہ روزانہ ہزاروں افراد کشمیر کے حالات اور اس مسئلے کا پس منظر جاننے کیلئے گوگل پر سرچ کرتے ہیں، دنیا بھر میں لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ لاک ڈاؤن کے باعث کشمیریوں کو کن مسائل کا سامنا ہے ۔جریدے نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بہتر نہیں ہے ، انتظامیہ نے ڈاکٹروں کو بھی مواصلاتی سہولیات فراہم نہیں کیں، ہسپتال میں ادویات میسر نہیں، عارضہ قلب میں مبتلا افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔