مکرمی! ہندوستانی افواج نہتے کشمیریوں پر عرصہ دراز سے ظلم کے پہاڑ ڈھارہے ہیں،لوگ آئے روز اپنے پیاروں کی جدائی برداشت کر رہے ہیں، خاص طور پر ان واقعات میں تب اضافہ ہوا جب کشمیر سے آرٹیکل 370اور آرٹیکل 35 Aکا خاتمہ ہوا، اس کے خاتمے سے اب تک کشمیری عوام سراپااحتجاج ہے،علاقے میں کرفیونافذہونے کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم ہوچکے ہیں،لوگوں کوکھانے پینے کی اشیاء تک میسرنہیں، اتنے مظالم کے باوجود وہ تمام ادارے خاموش ہیںعالمی انسانی حقوق کے ادارے ٹس سے مس نہیں ہورہے ہیں،دنیاکشمیرمیں ہونے والے مظالم سے بے خبرہوکرخواب خرگوش کی نیندسورہی ہے،مسئلہ کشمیرایک عالمی مسئلہ ہے،تمام مسلم ممالک سمیت دیگرملکوں کو اس کے مستقل حل کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے،تاکہ مظلوم کشمیری آرام کی زندگی بسرکرسکیں۔ (سیرت حسین ،جامعہ کراچی)