اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) قائمہ کمیٹی سینٹ برائے خارجہ امور کے چئیرمین مشاہد حسین سید کی جانب سے سوشل میڈیا پر بیان کوئی نئی بات نہیں ۔ ماضی میں بھی ان کی جانب سے قومی سلامتی کے اداروں کو بدنام کرنے کی سازش میں نا م آتا رہا ہے ۔ مشاہد حسین سید نے اپنی ٹویٹ ایران میں ہونے والے خودکش حملے کے حوالے سے کہا تھا کہ پاکستان کو اپنا گھر درست کرنا چاہیے ۔مشاہد حسین سید کے بیان سے ایک نئی بحث شروع ہو چکی ہے تاہم مشاہد حسین سید کی جانب سے قومی سلامتی کے اداروں کیخلاف بیان کوئی نیا کام نہیں ۔ مشاہد حسین سید جب سابق وزیراعظم نواز شریف کی کابینہ کے ممبر تھے اور وزیر اطلاعات کے عہدے پر فائز تھے تو ان کی جانب سے 1998 میں ایک غیر ملکی اخبار میں اشتہار شائع کرائے جانے کا الزام بھی ہے جس میں پاکستا ن کے قومی سلامتی کے اداروں کو بدنام کرنے کی مذموم کوشش کی گئی ۔