لاہور،اسلام آباد(نمائندہ خصوصی سے ،نیوز رپورٹر،سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری مشترکہ مفادات کونسل تبدیل کردیئے گئے جبکہ 4صوبائی افسر اوایس ڈی بنادیئے گئے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری خزانہ یوسف خان کوتبدیل کرکے ان کی جگہ گریڈ 21کے حامدیعقوب شیخ ایڈیشنل سیکرٹری انچارج وزارت خزانہ تعینات کیا گیا ۔ایڈمنسٹریٹوسروس گریڈ 21 کے عبدالعزیزعقیلی ایڈیشنل سیکرٹری انچارج وزارت منصوبہ بندی تعینات کیے گئے ہیں وہ اس سے قبل وزارت منصوبہ بندی میں ایڈیشنل سیکرٹری تعینات تھے ۔یوسف خان کو سیکرٹری مشترکہ مفادات کونسل سیکرٹریٹ تعینات کردیا گیا ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے تقرر تبادلوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے پاکستان ایڈمنسٹریٹوسروس میں گریڈ20سے 21میں ترقیوں کی منظوری دے دی۔ترقی پانے والوں میں علی طاہر، اسداللہ خان، حسن اقبال، فیاد ہاشم ربانی، چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر عامر احمد علی احمد،زاہد عباسی، افتخار علی ساہو شامل ہیں جبکہ سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ21میں ترقی پانے والو میں حسن رضا سعید، سبینہ قریشی، علی اصغر، شعیب اکبر ، طاہرنوراوردیگر شامل ہیں۔ادھر چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد،پنجاب حکومت میں تعینات کیپٹن( ر) اسد اللہ کی گریڈ21میں ترقی ،پنجاب حکومت میں تعینات حسن اقبال کی گریڈ 21 میں ترقی کرکے خدمات سندھ حکومت کے سپرد کر دی گئیں۔جوائنٹ سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز زاہد علی عباسی کی گریڈ 21 میں ترقی کرکے ایڈیشنل سیکرٹری امور کشمیر ڈویژن تعینات کر دیا گیا۔سابق سیکرٹری خزانہ پنجاب افتخار علی سہو کی بھی گریڈ 21 میں ترقی کر دی گئی۔علاوہ ازیں حکومت پنجاب نے 4افسروں کو اوایس ڈی جبکہ متعدد کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق منظر علی جاوید ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کو تبدیل کر کے افسر بکار خاص ،غلام صغیر شاہد کوایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ،آصف الرحمن کو ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف ویمن ڈویلپمنٹ،تقرری کی منتظرمسز کوکب نذیر کو ایڈیشنل سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ ، اشرف ڈپٹی سیکرٹری (اسٹیبلشمنٹ) مواصلات و تعمیرات کو افسر بکار خاص ، احمد کمال مان کو ایڈیشنل سیکرٹری (اسٹیبلشمنٹ ) مواصلات و تعمیرات ،وقاص رشید کو ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن) مواصلات و تعمیرات ،تقرری کے منتظرحافظ احمد طارق کو ایڈیشنل کمشنر (ریونیو) گوجرانوالہ، آصف اقبال ملک ایڈیشنل کمشنر (ریونیو) سرگودھا کو افسر بکار خاص، فاروق حیدر کو ایڈیشنل کمشنر (ریونیو) سرگودھا ،قیصر عباس کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل ) فیصل آباد،روبینہ کوثر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ ) بہاولپور کو افسر بکار خاص ،فاروق قمر کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) بہاولپور تعینات کر دیا گیا ۔ادھر وزارت ریلوے نے سرپلس پول میں بھجوائے جانے والے متعد دریلوے افسران کی تعیناتی کے احکامات جاری کردیئے ،گریڈ 20 کے افسر شاہ رخ خان کو ٹیم لیڈر/ سی پیک ،واصف علی مغل کوپراجیکٹ ڈائریکٹر/ایس آر100جبکہ ناصر خلیلی گریڈ 19 کے افسرکو ڈائریکٹر پراجیکٹ /پی اے ای ایم ایس پاکستان ریلوے مغل پورہ آن پے سکیل تعینات کر دیا ،اسی طرح شفیق احمد رندھاوا کو چیف کنٹرولر آف سٹورز جبکہ سید عاکف رضا کو ڈسٹرکٹ کنٹرول آف سٹورریلوے کیرج فیکٹری اسلام آباد تعینات کیا گیا۔اسی طرح سرفراز قمر ڈاہا،سید علی کامران جعفری،صائمہ ارم، خالد خان،طارق عزیز،اسحاق حمید بٹ،احمد کریم خان، قاسم مستوئی،فیصل عمران،ذوالقرنین،جنید اسلم،شاہد رضا،انور سادات،مستنصر حسین،فیض رسول اور عاصم کو سی ای او پاکستان ریلوے ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایات کی گئی جو ان کے اگلی تعیناتی کے احکامات جاری کریں گے ۔