کراچی، اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر ،92 نیوزرپورٹ ) سنگین غداری کیس میں سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کوسزائے موت کا فیصلہ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیلنج کردیا گیا ۔درخواست گزار محمود اختر نقوی نے موقف اختیار کیا کہ پرویزمشرف پر سنگین غداری ایکٹ لاگو نہیں ہوتا،آرٹیکل 6 کو اٹھارہویں آئینی ترمیم میں تبدیل کیا گیا،پرویزمشرف نے 2007 میں ایمرجنسی لگائی، اٹھارہویں ترمیم 2010 میں کی گئی ۔پرویزمشرف نے اپنے دور اقتدار میں کوئی آئین و قانون شکنی نہیں کی۔پرویزمشرف نے ریفرنڈم کے ذریعے اپنے اقتدار کو آئینی وقانونی حیثیت دی۔جس شخص پر آئین شکنی کااطلاق نہیں ہوتا اس پر آرٹیکل 6 لاگو نہیں ہوتا۔خصوصی عدالت سے کیس کا تمام ریکارڈ منگوایا جائے ۔درخواست رجسٹرار آفس کو موصول ہو گئی جسے سکروٹنی کے بعد باقاعدہ سماعت کیلئے مقرر کیا جائے گا ۔