اجزاء:

چاول 3کپ

زیتون کا تیل 3کھانے کے چمچ

پیاز 1عدد

مشروم (تازہ) 3کپ

یخنی 4کپ

مکھن 3کھانے کے چمچ

پرمیزن چیز 4کھانے کے چمچ

نمک و مرچ حسبِ ذائقہ

ترکیب:

چاول دھولیں۔پین میں تیل گرم کرکے پیاز ہلکاسنہری کر لیںپھر اس میں چاول ، مشرومزا،نمک ،مرچ اوریخنی شامل کرکے پکائیں۔ جب چاول گلنے لگیں تو مکھن اور پرمیزن چیز شامل کرکے 5منٹ تک پکائیں اور پیش کریں۔