لاہور(سٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اﷲ مجاہد نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی کال پرمارچ کا اعلان کیاگیا ہے ، پی ٹی آئی نے قوم کو سہانے خواب دکھا کر دیوار کے ساتھ لگایا ہے ، 9 ماہ کے اندر ہی ملک میں ریکارڈ مہنگائی اور تاریخ کی بدترین معاشی صورتحال کی وجہ سے ہر پاکستانی شدید معاشی بحران اور مشکلات کا شکار ہو چکا ہے ان حالات میں جماعت اسلامی قوم کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔