لاہور (نمائندہ خصوصی سے ) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے حکومت پانچ سالہ آئینی مدت پوری کریگی، پانچ سال بعد حکومت نہیں حکومت کے کام بولیں گے ۔ ننکانہ میں اپنی رہائشگاہ پر نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا مشکل وقت میں سب کو قربانی دینا ہوگی۔ بلوچستان میں فوج کے جوانوں پر حملے کیے گئے جن میں بیرونی ہاتھ ملوث ہوسکتے ہیں، بلوچستان میں بیرونی مداخلت کیخلاف آواز بلند کرینگے ۔ کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔ حکومت نے ان پر مظالم کیخلاف عالمی سطح پر بھر پور آواز بلند کی۔افغان طالبان نے بھی بھارت کیخلاف کاروائیوں کا اعلان کیا ہے ۔اعجاز شاہ نے کہا ننکانہ صاحب بابا گورونانک یونیورسٹی کی چار دیواری کا کام تقریباً مکمل ہوچکا ، تین سال میں مکمل کرلی جائے گی، یونیورسٹی کیلئے اگلے سال ایک ارب روپے کے فنڈ ملنے کی توقع ہے ۔