اسلام آباد (آن لائن) مصالحہ جات کی برآمدات میں رواں سال اگست کے دوران 8.78 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق اگست 2019 کے دوران مصالحہ جات کی برآمدات کا حجم 2.05 ارب روپے رہا جبکہ اگست 2018 میں 1.88 ارب روپے کی برآمدات کی گئی تھیں، اس طرح اگست 2018 کے مقابلے میں اگست 2019 کے دوران مصالحہ جات کی برآمدات میں 8.78 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔