لاہور (سپورٹس ڈیسک ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق آئندہ ماہ کی28 تاریخ کو 46 سال کے ہوجائیں گے ۔2017ء میں انٹر نیشنل اور 2018ء میں ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائر ہونے اور ورلڈ کپ 2019ء کے بعد قومی ٹیم کی کوچنگ کی ذمے داریاں سنبھالنے کے باوجود وہ سپر فٹ ہیں۔ سابق کپتان کہتے ہیں کہ میں اب بھی روزانہ ڈیڑھ سے پونے دو گھنٹے ٹریننگ کرتا ہوں اور اگر موقع ملا تو کھلاڑیوں کے ساتھ فٹنس ٹیسٹ دینے کو تیار ہوں۔خوش قسمت ہوں کہ میرے گھر جدید جمنازیم اور نیٹ کی سہولت موجود ہے ۔ مصروفیت کی وجہ سے کچھ ماہ ٹریننگ نہیں کرسکا تھا لیکن اب میں اپنی فٹنس پر بھی وقت صرف کررہا ہوں۔